چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے سہولیات کی فراہمی ہوگی

2018-10-26 11:07:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پہلی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو پانچ سے دس نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان گاؤ فنگ نے پچیس تاریخ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں اس ایکسپو کےدوران منعقد ہونے والے ہونگ چھیاؤ عالمی تجارتی فورم کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فورم میں تجارتی کھلے پن، تجارتی احتراج اور تجارتی سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں دنیا بھر سے ایک سو تیس ممالک اور علاقوں کے 2800 کاروباری ادارے شریک ہوں گے۔چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ پہلی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی تیاریاں کامیابی سے جاری ہیں۔ 
اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت اور ترقی کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیاہے کہ اس وقت چین سب سے زیادہ براہ رست غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے والاملک بن گیا ہے۔اس حوالے سےگاؤفنگ نےمزید کہا کہ اس رپورٹ سےظاہر ہوتاہے کہ غیرملکی سرمایہ کار چین میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول کو سازگار سمجھتے ہیں اور مستقبل میں چین میں سرمایہ کاری کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے  قانون سازی کے عمل کو تیز کرے گااور غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے گا۔


شیئر

Related stories