چین کی بین الاقوامی درآمدی ایکسپو سے پاکستان کی چین میں برآمدات میں اضافہ اور عالمی تجارت کے توازن کو بڑھانے میں مدد ملے گی، پاکستانی وزارت تجارت

2018-10-29 11:09:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی بین الاقوامی درآمدی ایکسپو سے پاکستان کی چین میں برآمدات میں اضافہ اور عالمی تجارت کے توازن کو بڑھانے میں مدد ملے گی، پاکستانی وزارت تجارت

چین کی بین الاقوامی درآمدی ایکسپو سے پاکستان کی چین میں برآمدات میں اضافہ اور عالمی تجارت کے توازن کو بڑھانے میں مدد ملے گی، پاکستانی وزارت تجارت

 چین کی پہلی انٹرنیشنل  درآمدی  ایکسپو  پانچ نومبر کو شنگھائی میں منعقد ہو گی.  اس ایکسپو میں ملبوسات، سرجیکل آلات ، چاول، پھل اور جڑی بوٹیوں  کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی گیارہ کمپنیاں شرکت کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
پاکستانی وزارت  تجارت  کے اہلکاروں کا خیال ہے کہ یہ ایکسپو پاکستانی کاروباری افراد کو چین اور دنیا کے ساتھ تعاون کے مواقع فراہم کرے گی، چین میں  پاکستان کی برآمد میں اضافہ اور عالمی تجارتی توازن میں بھی مدد  دے گی . 
پاکستانی  وزارت تجارت  کےمستقل سیکریٹری محمد یونس نے کہا ہے  کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان چھہتر  افراد پر مشتمل وفد کے ساتھ  اس ایکسپو میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ان گیارہ کمپنیوں کے علاوہ کچھ  صنعت کار بھی ایکسپو میں شرکت کریں گے. وفد کے تمام ارکان کی اس ایکسپو سے بھرپور توقعات ہیں . انہوں نے کہا کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے تناظر میں چینی تاجروں کے ساتھ تعاون کرنے سے  چین -پاک اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کے صنعتی تعاون میں زیادہ کامیابی اور زیادہ مواقع حاصل کرنے میں مدد ملے گی. 
پاکستانی  وزارت تجارت  کےمستقل سیکرٹری نے مزید  کہا کہ چین کی انٹرنیشنل  درآمدی ایکسپو سے نہ صرف  دو طرفہ تجارتی  توازن کو قائم کرنے میں مدد کرے گی ، بلکہ پاکستان کے لئے  چین کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا خاص طور پر برآمدمیں اضافے کے لیےبڑا موقع ہے.

شیئر

Related stories