چینی صدر شی جن پھنگ پہلے درآمدی ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریںگے

2018-10-29 16:10:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت تجارت نے انتیس تاریخ کو ایک پریس کانفرنس منعقد کیا جس میں نائب وزیر   تجارت فو زی انگ نے بتایا کہ چینی صدر شی جن پھنگ چین کے پہلے بین الاقوامی درآمدی   ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریںگے۔
 مزکورہ ایکسپو  پانچ سے دس نومبر تک   چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں منعقد ہو رہا ہے۔ایک سو پچاس سے زائد ملکوں اور   علاقوں کے رہنما اور بین الاقوامی تنظیموں کے اعلی  نمائندے ایکسپو کے افتتاحی   تقریب میں شرکت کریںگے۔چینی صدر غیرملکی رہنماوں کے ساتھ ایکسپو میں چین کے ہال کا   دورہ کریںگے اور متعدد ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماوں سے ملاقاتیں   کریںگے۔
جناب فو زی انگ نے کہا کہ موجودہ ایکسپو میں پاکستان سمیت بارہ  خصوصی   مہمان ملکوں کے لیے قومی ہال قائم کئے گئے ہیں  جن میں ان ملکوں کی اقتصادی و   معاشرتی ترقی کی کامیابیوں اور خصوصی مصنوعات کی نمائش کی جائیگی ۔جناب فو نے مزید   کہا کہ چینی حکومت درآمدی ایکسپو کے ذریعے معیشت کی عالمگیریت کے لیے اپنے خدمات   انجام دیگی، تمام ملکوں کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے لیے سازگار ماحول تیار   کریگی اور متعلقہ ملکوں کے عوام کی زندگی کی بہتری کے لیے کوشش کریگی۔ انہوں نے کہا   کہ اس ایکسپو کے ذریعے چین میں اصلاحات اور  کھلے پن کے عمل میں نئی قوت محرکہ ڈالی   جائیگی ۔

چین کے پہلے بین الاقوامی درآمدی ایکسپو میں شرکت کرنے والے غیرملکی رہنماوں کی فہرست کا اجرا
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے انتیس تاریخ کو اعلان کیا کہ چین کا پہلا بین الاقوامی درآمدی ایکسپو پانچ سے دس نومبر تک شانگھائی میں منعقد ہوگا۔ چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر متعدد ملکوں کے رہنما موجودہ ایکسپو میں شریک ہونگے۔ جن میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان ،روس کے وزیر اعظم ڈمیٹری میدویڈیف  سمیت متعدد رہنما شامل ہیں۔ جو چین کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔

شیئر

Related stories