چین کے لئے برآمدات میں پاکستانی مصنوعات میں اضافہ ہو گا ، پاکستان میں چین کے تجارتی کونسلر

2018-10-30 10:50:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


    چین  کے لئے برآمدات میں پاکستانی مصنوعات میں اضافہ ہو گا ، پاکستان میں چین کے تجارتی کونسلر

چین  کے لئے برآمدات میں پاکستانی مصنوعات میں اضافہ ہو گا ، پاکستان میں چین کے تجارتی کونسلر


چین کی بین الاقوامی درآمدی ایکسپو پانچ تاریخ سے چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہو گی ۔ پاکستان خصوصی مہمان ملک کی حیثیت اس ایکسپو میں حصہ لے گا ۔ پاکستان میں چین کے تجارتی کونسلر وانگ جی ہوا نے حال ہی میں سی آر آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس ایکسپو کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان ایک بڑے وفد کے ساتھ اس ایکسپو میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ ایکسپو میں خطاب بھی  کریں گے ۔ جناب وانگ جی ہوا نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کمپنیاں اس پلیٹ فارم سے فائدہ اتھاتے ہوئے چین کے لیے اپنی بہترین اشیا  متعارف کروائیں گی  تاکہ  پاکستانی مصنوعات  کی چینی منڈی میں رسائی ہو جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید  فروغ پائیں گے ۔
وانگ جی ہوا نے کہا کہ اس ایکسپو  میں پاکستان خصوصی مہمان ملک کی حیثیت سے " نیا اُبھرتا ہوا پاکستان " کے موضوع پر ایک نمائش پیش کرے گا اور پاکستانی تجارت کے حوالے سے فورم کا اہتمام کرے گا تاکہ حالیہ برسوں میں پاکستان میں مختلف شعبوں میں ترقی اور سرمایہ کاری و تعاون کے مواقعوں کو متعارف کرایا جائے   ۔ 
انٹرویو کے دوران وانگ جی ہوا نے مزید کہا کہ  فریقین کے درمیان تجارتی توازن کی ترقی کے لئے اس وقت چین مثبت اقدامات اختیار  کر رہا ہے ۔ 
یاد رہے کہ رواں ماہ  آٹھ  تا گیارہ  تاریخ تک مختلف کمپنیوں پر مشتمل چین کے ایک تجارتی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا ۔ انہوں نے پاکستانی کاروباری اداروں کے ساتھ  مچھلی کا پاوڈر ، سمندری مصنوعات ، چلغوزہ  اور لیدر سمیت دیگر مصنوعات کی درآمدات کے معاہدے کئے جن کا حجم پندرہ کروڑ امریکی ڈالرز بنا ۔ اس کے ساتھ ساتھ چین اور پاکستان نے آزاد تجارتی زون کے قیام کے لئے  مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے دسویں دور میں ٹیرف میں کمی اور کسٹمز کے ڈیٹا کے تبادلے سمیت مختلف پہلووں پر بھی اتفاق کیا ہے ۔ 

شیئر

Related stories