پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہوں گے ،ترجمان چینی وزارت خارجہ

2018-10-30 10:54:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے انتیس تاریخ کو  بیجنگ میں ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے عنقریب دورہ چین سے دونوں ممالک کے رہنماوں کے درمیان چین-پاک تعلقات کے فروغ کے لئے نئی منصوبہ بندی کے لئے اہم موقع فراہم کیا جائے گا ۔ چین میں قیام کے دوران چینی صدر مملکت شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ سمیت چینی رہنما عمران خان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے عالمی و علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ  بیجنگ کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان شنگھائی میں پہلی چینی بین الاقوامی درآمدی ایکسپو میں بھی شرکت کریں گے ۔ 
لو کھانگ نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان چار موسموں کے تزویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں ۔ دونوں ممالک کی دوستی بہت پرانی ہے اورچین-پاک باہمی سیاسی اعتماد بہت مضبوط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور پاکستان کے درمیان اکثر اعلی سطح کے تبادلے  ہوتے رہے ۔ مختلف شعبوں میں تعاون تیز رفتاری سے آگے بڑھتا رہا ، خاص طور پر سی پیک کی تعمیر کے ثمرات سامنے آئے۔وقت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے دوستانہ روابط مضبوط ہوتے رہے ہیں ۔ رواں سال جولائی میں پاکستان میں عام انتخابات کے بعد نئی حکومت نے بارہا اس بات پر زور دیا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔ چین کو امید ہے کہ موجودہ دورے  کے موقع سے فائدہ اتھاتے ہوئے فریقین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرائی تک لے جایا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہوں ۔ 

شیئر

Related stories