شنگھائی درآمدی ایکسپو چین کی جانب سے کھلے پن کو بڑھانے کے لیے ایک مضبوط قدم ہے ، امریکی دانشور

2018-10-31 14:33:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شنگھائی درآمدی ایکسپو  چین کی جانب سے کھلے  پن کو بڑھانے کے لیے ایک مضبوط قدم ہے ، امریکی دانشور

شنگھائی درآمدی ایکسپو  چین کی جانب سے کھلے  پن کو بڑھانے کے لیے ایک مضبوط قدم ہے ، امریکی دانشور

چین کی پہلی بین الاقوامی درآمدی ایکسپو  پانچ سے دس نومبر تک چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہو گی ۔ امریکہ کے کئی دانشوروں نے اس  ایکسپو  کے انعقاد کو چین کی جانب سے دوسرے ممالک کے لئے اپنا دروازہ مزید کھولنے کے لیے ایک اور اہم قدم قرار دیا ہے ۔ امریکی دانشوروں نے کہا کہ یہ ایکسپو چین کی  ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اپنی  ذمہ داری سنبھالنے کی بھی عکاس ہے ۔تاحال ایک سو تیس ممالک کی تین ہزار سے زائد کمپنیوں نے ایکسپو میں حصہ لینے کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ۔ 
ہارورڈ کینیڈی سکول کے سابق پرنسپل جوزف نائے نے حال ہی میں بوسٹن شہر  میں کہا کہ شنگھائی چین کی بیرونی تجارت کی کھڑکی کی حیثیت سے اس ایکسپو کے ذریعے دنیا کو چین کی ترقی اور معاشی شعبے میں حاصل کردہ کامیابیاں کو ظاہر کر رہا ہے ۔ 

شنگھائی درآمدی ایکسپو  چین کی جانب سے کھلے  پن کو بڑھانے کے لیے ایک مضبوط قدم ہے ، امریکی دانشور

شنگھائی درآمدی ایکسپو  چین کی جانب سے کھلے  پن کو بڑھانے کے لیے ایک مضبوط قدم ہے ، امریکی دانشور

چین کے امور سے متعلق امریکی دانشور روبرٹ کوہن نے کہا کہ شنگھائی درآمدی  ایکسپو دنیا کو چین کی طرف سے پہل کر کے درآمدات میں اضافہ کرنے کا اشارہ دے رہی ہے ۔ علاوہ ازیں چین اپنے حقیقی عمل سے عالمی تجارتی توازن کے قیام کے لئے کوشش کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کی درآمدات میں اضافہ  دوسرے ممالک کے لیے چین کی بڑی منڈی سے فائدہ اٹھانے کے لئے فائدہ مند ہو گا ۔ 

شیئر

Related stories