بدعنوانی کے خلاف اور غربت کےخاتمے کے حوالے سے چینی تجربات سے استفادہ حاصل کریں گے ، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان

2018-11-01 14:20:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


بدعنوانی کے خلاف  اور غربت  کےخاتمے کے حوالے سے چینی تجربات سے استفادہ حاصل کریں گے ، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان

بدعنوانی کے خلاف  اور غربت  کےخاتمے کے حوالے سے چینی تجربات سے استفادہ حاصل کریں گے ، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان


پاکستان کے وزیر اعظم  عمران خان دو  تا پانچ نومبر  چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں اور شنگھائی میں منعقد ہونے والی چین کی پہلی درآمدی ایکسپو میں بھی شرکت کریں گے ۔ اکتیس اکتوبر کو انہوں نے اسلام آباد میں چینی میڈیا کے اداروں کو ایک مشترکہ انٹرویو دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران وہ چینی رہنماوں  کے بد عنوانی کے خلاف  اور غربت کے خاتمے کے لیے  تجربات سے استفادہ حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ شنگھائی درآمدی ایکسپو  کے حوالے سے بھی بہت  توقعات رکھتے ہیں ۔ 
عمران خان نے کہا کہ یہ اُن کا دوسرا دورہ چین ہے ۔ پاک- چین تعلقات بہت پرانے اور عمدہ  ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت کے وقت  چین پاکستانی عوام کی حمایت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک تیز رفتار ترقی کرنے والے  ملک اور دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی حیثیت سے چین کے شہروں کی ترقی ، آلودگی کی روک تھام خاص کر بدعنوانی کے خلاف اور غربت کے خاتمے سمیت دیگر شعبوں میں چین کے حاصل کردہ  تجربات پاکستان کے لئے  فائدہ مند ہیں ۔ 
چین میں قیام کے دوران عمران خان چھہتر  افراد پر مشتمل ایک وفد کے ساتھ چین کی پہلی درآمدی ایکسپو میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی چین کے ساتھ اپنی برآمدات اور تجارت غیر متوازن ہے ۔ موجودہ ایکسپو پاکستان کے لئے اپنی مصنوعات کی برآمدات کے لئے ایک اہم موقع فرام کر رہی ہے ۔ سی پیک کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں سے بہت سرمایہ  کاری لائی گئی ہے جس سے پاکستان کو اقتصادی مشکلات سے نمٹنے میں مدد ملی ہے ۔ انہوں نے  امید ظاہر کی کہ مستقبل میں چین اور پاکستان کے درمیان صنعتوں اور عوام کی زندگی سے متعلق منصوبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا ۔ 

شیئر

Related stories