چین کی پہلی درآمدی نمائش کے لئے تیاریاں مکمل

2018-11-01 14:53:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی پہلی درآمدی نمائش کے لئے تیاریاں مکمل

چین کی پہلی درآمدی نمائش کے لئے تیاریاں مکمل

تحریر: زبیر بشیر

چین کی پہلی درآمدی نمائش پانچ سے دس نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس نمائش کے انعقاد کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس نمائش میں 130 ممالک اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے 2800 سے زائد ادارے شرکت کر رہے ہیں۔

کاروباروی حلقوں کے لئے وسیع مواقع

چین گذشتہ نو سال سے دنیا کا دوسرا بڑا درآمد کنندہ ملک ہے۔ سال 2017 کے دوران چین نے دنیا کی کل درآمدات کا تقریباً 10.2فیصد درآمد کیا تھا۔

چین مائیکرو چپ، ربوٹ اور مختلف قسم کی مشینری تیار کرنے والے ممالک میں سر فہرست ہے۔

چین نے یکم نومبر 2018 سے1585 درآمدی اشیا پر ڈیوٹی اور محصولات کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسی طرح کا ایک اعلان جولائی کے مہینے میں بھی کیا گیا تھا۔

چین کی پہلی بین الاقوامی درآمدی نمائش میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 160000 کے قریب خریدار شریک ہوں گے جو نمائش میں شریک 15000 اداروں کی توقعات سے کہیں زیادہ ہیں۔

شریک عالمی رہنما

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی خصوصی دعوت پر 18 ممالک کے سربراہان اس نمائش میں خصوصی طور پر شریک ہو رہے ہیں۔

پیر کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے لوکھانگ کے مطابق جن رہنماوں کو شرکت کے لئے دعوت دی گئی ہے ان میں چیک ریپبلک، کیوبا، ڈومینیکا، کینیا، لیتھوینیا، پاناما، سیلواڈار اور آئس لینڈ کے صدور اور کروشیا، مصر ہنگری، جارجیا، لاؤ، مالٹا، ویت نام، روس اور پاکستان کے وزرائے اعظم شامل ہیں۔ یہ رہنما چین کی پہلی درآمدی نمائش میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

چین کی پہلی درآمدی نمائش کے لئے تیاریاں مکمل

چین کی پہلی درآمدی نمائش کے لئے تیاریاں مکمل

دنیا بھر سے کاروباری اداروں کی بھر پور شرکت

چین نے 12 ممالک کو اس نمائش کے مہمان خصوصی کا درجہ دیا ہے۔ جن میں پاکستان، برازیل، کینیڈا، مصر،جرمنی، ہنگری، انڈونیشیا، میکسیکو، روس، جنوبی افریقہ، ویتنام اور برطانیہ شامل ہیں۔

دنیا کے کم ترقی یافتہ 44 ممالک میں سے 30 ممالک اس نمائش میں شریک ہو رہے ہیں۔ چین نے کم ترقی یافتہ ممالک کے اداروں کو اس نمائش میں مفت سٹال لگانے کی اجازت دی ہے۔

اس نمائش میں جی 20 ممالک کے ادارے بھی شریک ہیں۔ اس کے علاوہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ 50 ممالک کے ادارے اس نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کر رہے ہیں۔

اس نمائش میں فورچون گلوبل لسٹ میں شامل 500 اداروں میں سے 200 ادارے شریک ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا بھر سے سینکڑوں بڑے اور چھوٹے ادارے اپنی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کریں گے۔

اعلی مصنوعات

چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں امریکا میں مائیکروچپ تیار اور درآمد کرنے والے دو بڑے ادارے انٹل اور کوالکم بھی شریک ہو رہے ہیں۔ اس طرح جاپان سے تعلق رکھنے والے سونی اور پیناسونک جیسے بڑے ادارے بھی اس نمائش کا حصہ ہیں۔ عام صارفین میں مقبول یونی لیور اور لیگو جیسے نامور ادارے بھی اس نمائش میں شریک ہیں۔

اس ایکسپو میں دنیا کی سب سے بڑی خراد مشین بھی نمائش کے لئے پیش ہوگی۔ یہ اس نمائش کے لئے لائی جانی والی سب سے وزنی شے بھی ہے۔ اس وزن تقریباً 200 ٹن سے زائد ہے۔ یہ خراد معروف جرمن ادارے والڈ رچ کوبرگ کی جانب سے متعارف کروائی جا رہی ہے۔

اس نمائش میں فاضل پرزہ جات تیار کرنے والے دس ادارے پہلی بار ایشیا کی کسی بھی نمائش میں شریک ہو رہے ہیں۔

اس نمائش میں 100 مصنوعات ایسی ہیں جنہیں صارفین پہلی بار دیکھ پائیں گے یا یوں کہیے کہ یہ مصنوعات پہلی بار اس نمائش کے ذریعے لانچ کی جارہی ہیں۔

اس نمائش کا سب سے بڑا حصہ مصنوعی زہانت سے لیس مکمل پراڈکٹس پر مشتمل ہے۔ ان اشیا کے نمائش حال کا رقبہ 60000 مربع میٹر ہوگا۔

چین کی پہلی درآمدی نمائش کے لئے تیاریاں مکمل

چین کی پہلی درآمدی نمائش کے لئے تیاریاں مکمل

رضا کار اور سہولیات

اس نمائش کے دوران 300000 افراد کی شنگھائی میں آمد متوقع ہے۔  شہری انتظامیہ نے اس حوالے سے خصوصی سیل قائم کردیا ہے جو 26 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحرک رہے گا۔

اس نمائش میں 5000 ہزار رضا خدمات سرانجام دیں گے۔ ان رضا کاروں کے خصوصی لباس تیار کر لئے گئے ہیں۔ تعینات رضاکار انگریزی، جاپانی، روسی، عربی، اسپینش، پرتگالی اور فرینچ زبانوں پر عبور رکھتے ہیں۔ ان رضا کاروں کو اس حوالے سے خصوصی تریبت دی گئی ہے۔ یہ رضا کار مہمانوں کو مکمل رہنمائی اور معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

چین کی پہلی درآمدی نمائش کے لئے تیاریاں مکمل

چین کی پہلی درآمدی نمائش کے لئے تیاریاں مکمل

میزبان شہر کی جانب سے انتظامات

میزبان شہر شنگھائی کی آبادی 24 ملین سے زائد ہے۔ یہ شہر چین میں صنعت و حرفت کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ اس شہر کا شمار چین کے اولین شہروں میں ہوتا ہے جہاں غیر ملکی ایک طویل عرصے سے تجارتی مقاصد کے لئے آتے ہیں۔

شنگھائی شہر کی بندگاہ کو گذشتہ سات سال سے یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ دنیا کی سب سے بڑے کنٹینر ذخیرہ اور منتقل کرنےو الی بندر گا ہ ہے۔

چین کی پہلی درآمدی نمائش کے لئے تیاریاں مکمل

چین کی پہلی درآمدی نمائش کے لئے تیاریاں مکمل

نمائش کی تیاری اور بہتر انداز میں انعقاد کے لئے مقامی حکومت نے خصوصی عدالت اور قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو نمائش کے حوالے سے فوجداری اور لین دین سے متعلق مقدمات کے فوری فیصلے کر سکے گی۔ اس نمائش میں علمی اثاثوں کے  حقوق ملکیت سے متعلق معاملات کو دیکھنے کے لئے بھی ایک خصوصی سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ جو اس حوالے سے جنم لینے والی شکایت کا فوری ازالہ کرے گا۔

شنگھائی شہر کی ضلعی انتظامیہ سڑکوں کی تزئین و آرائش میں مصروف ہے۔ خصوصاً نمائش کے علاقے اور اس کے قریبی مقامات کی مزید سجایا اور سنوارا جا رہا ہے۔ ٹریفک کو بہتر انداز میں رواں دواں رکھنے کے لئے موبائل ایپ کو مزید اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔

چین کی پہلی درآمدی نمائش کے لئے تیاریاں مکمل

چین کی پہلی درآمدی نمائش کے لئے تیاریاں مکمل

شرکا ٔ نمائش کی سہولت کے لئے بسوں کے آٹھ نئے روٹ متعارف کروائے گئے ہیں۔ اسی طرح 100 قریب بسیں اضافی طور پر بھی تیار رکھی گئی ہیں۔

 


شیئر

Related stories