عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات، باہمی مفاد کیلئے شرکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق

2018-11-02 18:37:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عمران خان  کی چینی صدر سے ملاقات، باہمی مفاد کیلئے شرکت داری  مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستانی وزیراعظم عمران خان  کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں پاک چین تزویراتی شراکت داری کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا گیا، دونوں رہنماوں نے خطے کو درپیش مشترکہ چیلنجز اور باہمی مفاد کیلئے شرکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ تفصیلات  کے مطابق وزیراعظم عمران خان ان دنوں سرکاری دورہ پر چین میں ہیں جس کے دوران انھوں نے چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے پاک چین تعلقات کو ہمالیہ کی بلندیوں تک پہنچانے کا اعادہ کیا اور خطے میں درپیش مشترکہ چیلنجز کا مل کر سامنا کرنے پر اتفاق کیا۔ چینی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو معاشی تعاون کا بھرپور یقین دلایا۔ گفتگو کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تمام پہلووں پر بھی بات چیت ہوئی اور پاکستان میں مزید صنعتوں کے قیام، فری ٹریڈ ، پاکستانی برآمدات پر ٹیکس چھوٹ سمیت معاملات بھی زیرغور آئے۔ وزیراعظم نے چین کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کو وسعت دینے اور گوادر کے تناظر میں بحر ہند میں مشترکہ سکیورٹی چیلنز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے چین کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کو وسعت دینے پر حکومت چین کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

شیئر

Related stories