​چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات

2018-11-03 16:00:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات

چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات


چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جمعے کے روز بیجنگ میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت کی تشکیل کے بعد چین پاک تعلقات عمدہ رہے ۔ فریقین کو ایک دوسرے کے مرکزی مفادات اور اہم تشویش ناک امورکا خیال رکھنا چاہیئے ۔ سی پیک کی تعمیر کو مضبوط بناتے ہوئے پاکستان میں صنعت کاری کے معیار اور پایئدار ترقی کی صلاحیت کو بلند کیا جانا چاہیئے ۔ چین پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی کے لیے ہر ممکنہ حمایت کرے گا ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی عوام چین سے محبت کرتے ہیں ۔  پاکستان آئندہ بھی چین کے مرکزی مفادات سے متعلق امور پر  چین کے ساتھ کھڑا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تعمیر پورے خطے کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی اور  اس سے خطے کی معاشی ترقی کو  آگے بڑھایا جائے گا ۔ 


شیئر

Related stories