​ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی ملاقات

2018-11-03 16:19:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی ملاقات

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی ملاقات

 پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی ملاقات

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی ملاقات

 پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی ملاقات

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی ملاقات

چین کے وزیر اعظم   لی کھہ چھیانگ نے تین نومبر کی صبح بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے   پرآئے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ   چین ہمیشہ سے پاکستان کو  اولین سفارتی اسٹریٹجک ترجیح قرار دیتا ہے۔حالیہ برسوں   میں چین اور پاکستان کے مابین دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے تعاون میں نمایاں پیش   رفت ہوئی۔چین پاکستان کے ساتھ مل کر چین -پاک اقتصادی راہ داری  کو واضح اورصاف   شفاف انداز میں ترقی دینے کا خواہاں ہے۔ چین سی پیک کی تعمیر اور چینی اداروں اور   شخصیات کی سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔چین   پاکستان سے عمدہ اشیاء کی درآمدات کو فروغ دے گا اور منڈی تک رسائی کو بھی وسعت   دینے پر تیار ہےنیز چین پاکستان کے ساتھ مالیات،زراعت اورماہی گیری کے شعبوں میں   تعاون کو مضبوط بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک مستحکم انداز میں ترقی کرنے والا   پاکستان دیکھنا پسند کرتے ہیں اور پاکستان کو اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کریں   گے تاکہ علاقائی امن ، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ خدمات سرانجام دی جائیں   ۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کے تعلقات مسلسل   گہرے اور مستحکم ہو رہے ہیں  ۔ حکومتی اور عوامی سطح کے تعلقات بھی مضبوط ہونے جا   رہے ہیں۔سی پیک کو جامع انداز میں فروغ دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سی   پیک کو ترقی کا اہم موقع سمجھتا ہے جس سے پاکستانی عوام کی فلاح بہبود اور اقتصادی   و سماجی ترقی کو بڑی حد تک فروغ دیا جا رہا ہے۔پاکستان سی پیک کو مستحکم انداز میں   ترقی دیتا رہے گا  اور سی پیک کے منصوبوں، چینی اداروں اور شخصیات کی سیکورٹی کا   تحفظ کرے گا۔پاکستان ہمیشہ چین کا قابل اعتماد دوست رہے گا۔چین نے گزشتہ چالیس   برسوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستان چین کے ترقیاتی تجربات سے استفادہ   کرنا چاہتا ہے۔
بات چیت کے بعد دونوں وزرائے اعظم نے سائنسی تحقیقات، قانون   کے نفاذ،غربت کے خاتمے ، صحت عامہ ، کسٹمزسمیت دیگر شعبوں میں دس سے زائد دوطرفہ   تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
اس سے قبل چینی وزیر اعظم نے   اپنے پاکستانی ہم منصب کے لیے خیرمقدمی  تقریب کا اہتمام کیا۔
اسی دن صبح عمران   خان نے تھیان آن مین اسکوائر میں پیپلز ہیروز کی یادگار پر پھول   چڑھائے۔

 علاوہ ازیں چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے صدر لی جان شو نے بھی اسی دن پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔


شیئر

Related stories