چین کی پہلی درآمدی ایکسپو کے انعقاد پر مبارد ، سی سی ٹی وی کا تبصرہ

2018-11-04 15:59:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


سی سی ٹی وی کے ویب سائت نے اتوار کے روز چین کی پہلی درآمدی ایکسپو کے انعقاد پر مبارک دیتے ہوئے ایک تبصرہ شائع کیا جس کا عنوان ہے " چین کی ترقی ، دنیا کے مواقع "
تبصرے میں کہا گیا ہے کہ پانچ نومبر کو چین کی پہلی درآمدی ایکسپو  شنگھائی میں منعقد  ہو رہی ہے ۔ دنیا کے مختلف علاقوں سے تین ہزار سے زائد کاروباری ادارے ایکسپو میں شریک ہوں گے ۔ تقریباً دیڑھ  سو ممالک اور علاقوں کے سیاست دانوں ، تجارتی سعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنما اس ایکسپو میں شرکت کر کے عالمی تجارت کے فروغ کے لئے تعاون کا مستقبل پیش کریں گے ۔ چین کی پہلی درآمدی ایکسپو  چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی تجویز  اور رہنمائی میں منعقد ہو رہی ہے ۔ شی جن پھنگ کا کہنا ہے کہ یہ ایک عام ایکسپو نہیں ہے بلکہ چین کی اپنی مارکٹ کو کھولنے کا حقیقی عمل ہے ۔ ان کے کہنے سے نئے عہد میں چین کے اپنے دروزاہ مزید کھلونے کا عزم اور اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ۔
تبصرہ میں کہا گیا ہے کہ چین معیشت کی عالمگریت سے فائدہ اٹھایا ہے اور اس کے ساتھ ساتح خدمات انجام دینے والا بھی ہے ۔ چین کی معیشت کی تیز رفتار ترقی عالمی معیشت کا اہم انجن بن گئی ہے ۔ چین نے کھلے پن اور جیت جیت پر مبنی تعاون  کے فروغ اور معقول و انصاف بین الاقوامی منظم و نسق کے قیام کی بھر پور کوشش کی ہے جو معیشت کی عالمگریت  کے قیام کے دوران توازن پیدا ہونے کے لئے فائدہ مند ہے ۔ چین نے دنیا سے اپنی ترقی کی قوت حاصل کی اور ساتھ ہی اپنی ترقی سے حاصل کردہ منافع کو بھی دنیا کو  دے دیا ۔ درآمدی ایکسپو کے انعقاد کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ چین آزاد تجارت ، کھلے پن اور ترقی کو آگے بڑھایا جائے گا ۔ چین کو امید ہے کہ اس شاندار ایکسپو کے ذریعے وسیع پیمانے پر تبادے کئے جائیں گے ، اختلافات کو پس پشت ڈال کر مشترکہ مقصد کے حصول کی بنیاد پر تعاون کو فروغ دیا جائے گا تاکہ معیشت کی عالمگریت ایک مزید کھلے پن ، اشتراک ، توازن اور مشترکہ جیت کے حصول پر  مبنی ایک ایسے راستے پر آگے بڑھے گی ۔ ایک پائدار  امن ، سلامتی ، مشترکہ خوشحالی ، کھلے پن اور اشتراک ، صاف ستھری اور خوبصورت دنیا کی تعمیر کے لئے ہاتھ میں ہاتھ ملا کر جدوجہد کی جائے گی ۔  

شیئر

Related stories