امپورٹ ایکسپو کا آغاز ہو گیا ،دنیا کی توجہ چینی منڈی پر مرکوز

2018-11-04 16:50:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پانچ نومبر کو دنیا کی پہلی امپورٹ ایکسپو شنگھائی   میں شروع ہو رہی ہے۔اس کی کئی خصوصیات ہیں ۔مثلاً نمائش کا رقبہ تین لاکھ مربع   میٹر  پر مشتمل ہے اور اس میں ایک سو تیس سے زائد ممالک یا علاقوں کے صنعت کار شریک   ہو رہے ہیں۔نمائش میں شامل تین ہزار سے زیادہ اداروں میں سے دو سو سےزائد   ادارے دنیا کے سب سے اہم صنعتی ادارے ہیں۔نمائش میں  نئی ٹیکنالوجی کی ایک سو سے   زائد اشیاء کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا
سی آر آئی کی جانب سے جاری ایک تبصرے میں   کہا گیا ہے کہ موجودہ صورت حال میں مختلف ممالک کی توجہ چین کی منڈی پر مرکوز   ہے۔چین میں  اوسط آمدنی والے چالیس کروڑ افراد ہیں  اور چین کی آبادی  ایک ارب   چالیس کروڑ ہے جو دنیا کے لیے ایک بہت بڑی منڈی ہے۔چینی صارفین کی منڈی میں بہت   سی پوشیدہ صلاحیتیں موجود ہیں جس سےدنیا کے مختلف ممالک کے لیے مزید مواقع فراہم   کیے جا رہے ہیں۔
مزید یہ  کہ موجودہ ایکسپو سے بیرونی صنعت کاروں کو چین کی جانب   سے مزید کھلی پالیسی اپنانے کی پرخلوص خواہش اور عمل کا احساس ہو سکتا ہے۔چین    ہمیشہ حقیقی عمل سے کھلے پن ، اشتراک  اور باہمی مفادات کے تصورات کو فروغ دیتا رہا   ہے جو بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے کلیدی اہمیت کے حامل   ہیں۔ 


شیئر

Related stories