​چین کے نائب صدر وانگ چھی شان کی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

2018-11-04 16:54:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے نائب صدر وانگ چھی شان کی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

چین کے نائب صدر وانگ چھی شان کی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

چین کے نائب صدر وانگ چھی شان نے تین تاریخ کو بیجنگ میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
وانگ چھی شان نے کہا کہ پاکستان چین کا واحد ،چاروں موسموں کا اسٹریٹیجک شراکت دار ہے ۔دونوں ممالک کی دوستی  زمانے کی آزمائشوں پر پوری اتری ہے ۔پڑوسی ممالک کے ساتھ سفارت کاری میں چین پاکستان کو ترجیح دیتا رہے گا اور پاکستان کے ساتھ  اعلی سطحی رابطوں اور ملاقاتوں کو برقرار رکھتے ہوئے سی پیک منصوبوں کو مزید توسیع دے گا ۔اہم عالمی و علاقائی امور پر صلاح و مشورے کو مضبوط بنایا جائے گا ،اصول و ضوابط پر مبنی کثیرالطرفہ نظام کا مشترکہ طور پر تحفظ کیا جائے گا اور باہمی اعتماد اور جامع تعاون کو مسلسل فروغ دیا جائے گا تاکہ مزید مضبوط چین پاک ہم نصیب معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان  کے لیےچین کے ساتھ دوستی باعث فخر ہے اور پاکستان چین کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر ثابت قدم رہے گا۔پاکستان چین کے اصلاحات و کھلے پن میں حاصل کردہ ثمرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور طرز حکمرانی کے حوالے سے چین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ عالمی و علاقائی امور پر صلاح و مشورے کو مضبوط بناتے ہوئے ہمہ گیر اسٹریٹیجک شراکت دار کے تعلقات کو توسیع دینے کا خواہاں ہے۔


شیئر

Related stories