​چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اعلامیہ

2018-11-04 16:57:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


سنہوا نیوز ایجنسی کی چار نومبر کی اطلاع کے   مطابق چین اور پاکستان نے چار موسموں کے تزویراتی  تعاون کے شراکت داری کے تعلقات کے   فروغ اور مزید مضبوط چین پاک ہم نصیب معاشرے کے قیام کے حوالے سے ایک مشترکہ   اعلامیہ جاری کیا ۔
بیان میں   فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان خوشگوار ہمسایہ ممالک ، اور بھائی   چارے پر مشتمل تعلقات رکھنے والےاچھے دوست اور ساتھی ہیں ۔ چین پاک دوستی اور تعاون   دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتی ہے اور یہ عالمی و علاقائی   امن ، استحکام اور ترقی کے لئے بھی مفید ثابت ہو گی ۔فریقین اسٹریٹیجک اور دور   رس پہلو سے چین پاک تعلقات کوسمجھیں گے ۔
فریقین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دی   بیلٹ اینڈ روڈ  انیشٹو  نے مشترکہ جیت کا حامل بین الاقوامی تعاون کا ایک نمونہ پیش   کیا جس سے تمام ممالک کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیا موقع فراہم کیا گیا ہے   ۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے علامتی پراجیکٹ کی حیثیت سے سی پیک کی تیز رفتار ترقی نے دی   بیلٹ ایند روڈ کی تعمیر  کےلئے اہم کردار ادا کیا ہے ۔
فریقین نے دونوں ممالک   کے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور توسیع دینے پر اتفاق کیا اور طے کیا کہ    تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا تاکہ پاکستان   کی صنعتی صلاحیت بلند ہو جائے ۔
فریقین نے سمندری امور پر بات چیت اور روابط   میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا اور چین پاک سمندری تعاون کی بات چیت میں ہونے والی   پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
اعلامیئے میں یہ بھی کہا گیا کہ فریقین نے   اس بات پر بھی زور دیا کہ افرادی و ثقافتی تبادلوں کو اہمیت دیتے ہوئے دونوں ممالک   کے عوامی تبادلوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ویزا دینے کا سلسلہ آسان ہو جائے   گا ۔علاوہ ازیں فریقین نے دفاعی تعاون  کے فروغ   پر بھی اتفاق کیا کہ چین پاک دفاعی امور کے صلاح مشورے کے نظام کو بروئے کار لاتے   ہوئے مشترکہ مشق ، تربیت ، افرادی تبادلے اور  سازوسامان سمیت دیگر سلسلوں میں عمیق    تعاون کیا جائے گا ۔ 


شیئر

Related stories