​چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی کینیا کے صدر ، ویت نام اور لاوس کے وزرائے اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں

2018-11-04 19:21:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ  نے اتوار کے روز شنگھائی میں کینیا کے صدر کنیاتا سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال ستمبر میں چین افریقہ تعاون   فورم کی بیجنگ سمٹ میں انہوں نے صدر صاحب کے ساتھ چین کینیا تعلقات کے فروغ پر اہم اتفاق رائے حاصل کیا ۔ فریقین کو بیجنگ سمٹ میں طے کردہ نتائج اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ممالک کے جامع اسٹریٹیجک تعاون کے شراکت داری  تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے بھر پور کوشش کرنی چاہیئے ۔ اس موقع پر کینیا کے صدر کنیاتا نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ چین کی پہلی  بین الاقوامی درآمدی ایکسپو میں شرکت کا موقع ملا۔ انہیں توقع ہے کہ اس موقع سے چین کیینا کے تجارتی تعلقات میں اضافہ ہو گا ۔
علاوہ ازیں اتوار کے روز چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے ویت نام  اور لاوس کے وزرائے اعظم سے بھی الگ الگ ملاقا ت کی ۔  


شیئر

Related stories