چینی صدر کی جا نب سےدرآمدی ایکسپو میں شریک غیر ملکی رہنماوں کے اعزاز میں ضیافت کا اہتما م

2018-11-05 09:06:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر کی جا نب سےدرآمدی ایکسپو میں شریک غیر ملکی رہنماوں کے اعزاز میں  ضیافت کا اہتما م

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ محترمہ پھنگ لی یوان نے  چار تاریخ کی شام شنگھائی میں پہلے چائنا درآمدی ایکسپو میں شریک غیر ملکی رہنماوں کے اعزاز میں ایک شاندار ضیافت  کا اہتما م کیا۔
ضیافت سے خطاب کرتےہوئے چینی صدر نے کہا کہ یہ درآمدی ایکسپو چین  اور پوری دنیا کا ہے ۔جو نئے دور میں چین کے کھلے پن  کے فروغ کے لیے چینی قیادت کے رہنما پالیسی کی روشنی میں منعقد ہو رہا ہے۔

چینی صدر کی جا نب سےدرآمدی ایکسپو میں شریک غیر ملکی رہنماوں کے اعزاز میں  ضیافت کا اہتما م

جناب شی نے مزید کہا کہ آنے والے چھ دنوں میں ایک سو بہتر ممالک، علاقے، اور بین الاقوامی تنظیمیں ایکسپو میں اپنی کامیابیوں اور  قومی امیج کا مظاہرہ کریںگے ۔اس کے علاوہ شرکاء بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی صورتحال اور  عالمی معیشت کے انتظام و انصرام کے موضوعات پر تبادلہ خیا ل کریںگے  ۔ ہمیں یقین ہے کہ تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں کی بنیادپر اس ایکسپو  کے ذریعے بین الاقوامی تعاون ، دی بیلٹ انڈ روڈ  اور معیشت کی عالمگیرت کے عمل کو بڑی حد تک فروغ ملیگا ۔دنیا کے مختلف ملکوں کے عوام کو ہماری کاوشوں سے فائدہ حاصل ہو گااور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے عمل کو مزید آگے بڑھایا جائیگا۔

شیئر

Related stories