چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کا پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سے خطاب

2018-11-05 10:57:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے پیر کے روز شنگھائی میں ہوںے والی پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو  میں شرکت کی اور " تخلیق ، اشتراک  اور کھلے پن پر مبنی عالمی معیشت کی مشترکہ تعمیر  "کے مو ضوع پر خطاب کیا ۔ 
شی جن پھنگ نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے ایکسپو میں شریک ایک سو بہتر ممالک ، علاقوں ، بین الاقوامی تنظیموں اور تین ہزار چھ سو سے زائد  کاروباری اداروں سے آئے ہوئے افراد کا گرم جوشی سے خیر مقدم  کیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مختلف ممالک کے دوست چین کی ترقی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے مشترکہ خوشحالی اور  ترقی کے لئے کوششیں کریں گے ۔ 
 تو قع ہے کہ موجودہ ایکسپو میں چین اور بیرونی ممالک سے آئے ہو ئے  چار لاکھ  سے زائد تا جرخریداری کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے ۔

شیئر

Related stories