محترمہ پھنگ لی یوان کی بیل گیٹس سے ملاقات

2018-11-06 09:02:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر کی اہلیہ اور  اقوام متحدہ کی سفیر برائے انسداد ایڈز اور ٹی بی محترمہ پھنگ لی یوان نے پانچ تاریخ کو شنگھائی میں امریکہ کے گیٹس فانڈیشن کے چیئر من بیل گیٹس سے ملاقات کی۔
اس موقع پر محترمہ پھنگ نے کہا کہ طویل عرصے سے گیٹس فانڈیشن نے غربت کے خاتمے اور  طب و صحت کے شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے اور  چین کے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کے خوشگوار تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔اس وقت چین، چینی عوام اور پوری دنیا کے عوام  کی صحت، غربت کے خاتمے  کے نصب العین کو آگے بڑھانے کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے۔ہم چین اور گیٹس فانڈیشن کے درمیان تعاون کی پوری حمایت کرتے ہیں۔
اس موقع پر مسٹر  بیل گیٹس نے کہا کہ چائنا انٹرنینشنل  امپورٹ ایکسپو  کی افتتاحی تقریب سے چینی صدر شی جن پھنگ کا خطاب حوصلہ افزا ہے ۔ ہم موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں چین کے کھلے پن اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم غربت کے خاتمے اور  طب و صحت  کے سلسلے میں چین کی حاصل کردہ کامیابیوں کو سراہتے ہیں اور چین کے ساتھ مزکورہ شعبوں میں باہمی تعاون کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

شیئر

Related stories