چین کے کھلے پن سے ہم روشن مستقبل کے لیے پر امید ہیں۔چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شریک غیرملکی مندوبین

2018-11-08 11:25:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پانچ تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایسکپو کی   افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔شرکاء اجلاس نےچینی صدرکے خطاب کے بارے میں اظہار خیال   کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین شراکتداری پر مبنی تعاون پر قائم   رہیگا، مشترکہ ترقی کے لیے کوشان رہیگا جس سے دنیا کے لیے ترقی کے زیادہ مواقع میسر   آئینگے۔
یورپی یونین کے افسر برائے  طب و خوراک وٹنیس انڈروکائٹس  نے کہا کہ   چینی صدر کے خطاب سے مثبت پیغامات کا اظہا ر ہوتا ہے  جوحوصلہ افزا ہیں ۔چین تحفظ   پسندی کی مخالفت جبکہ آزاد تجارت اور  کثیرالطرفہ نظام کی حمایت کرتا ہے۔ اس ضمن   میں یورپی یونین کا بھی یکسان موقف ہے۔ 
برطانیہ کے وزیر برائے بین الاقوامی   تجارت  لیام فاکس نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر نے درآمدات اور غیرملکی   سرمایہ کاری کو فروغ دینےکے عزم کا اظہار کیاہے جس کا برطانیہ خیرمقدم کرتا ہے۔امید   ہے کہ دونوں ملک سنہرے دور میں باہمی تجارت اورسرمایہ کاری کے تعاون کو آگے بڑھائیں   گے۔

شیئر

Related stories