قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے نائب سربراہ کا دورہ پاکستان

2018-11-10 13:17:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 پاکستانی قومی اسمبلی کی دعوت پر چین کے قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے نائب سربراہ جانگ چھون شیان کی سربراہی میں چین کے ایک وفد نے آٹھ سے نو تاریخ تک پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستانی سینٹ کےرہنما سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔
جناب جانگ چھون شیان نے کہا کہ حال ہی میں چینی صدر مملکت شی جن پھنگ سمیت مختلف سربراہان مملکت نے پہلی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاجی تقریب میں شرکت کی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بھی ملاقات کی۔ہمیں دونوں رہنماوں کے طے شدہ اتفاق رائے کو عمل میں لانا ہے، قانون ساز اداروں کے رابطے کو مضبوط بنانا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو فروع دینا ہے۔
پاکستان کے  قومی اسمبلی اور پاکستانی سینٹ کے رہنماؤں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پر پاکستان کا اتفاق رائے ہے۔پاکستان دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور چین کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں تعاون کو فروع دینا چاہتا ہے۔پاکستان چین پاک اقتصادی رہداری کی تعمیر کی بھر پورحمایت کرتا ہے۔

شیئر

Related stories