غربت کے خاتمے کے لیے چین دنیا کے لیے مثالی اور قابل تقلید ملک ہے ، پاکستانی وزیر اعظم

2018-11-11 16:12:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ہفتے کے روز لاہور میں ایک شیلٹر ہوم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غربت کے خاتمے کےلیے چین دنیا کے لیے ایک قابل تقلید مثال ہے ۔ چین نےجس طرح  ان تھک محنت اور اصلاحات کی بدولت  تیس سال کے دوران ستر کروڑ افراد کو غربت سے نکالا ہے وہ ایک تاریخی کامیابی ہے اور ہم بھی غربت کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی پاکستان میں غریب عوام کے لیے ایک جامع منصوبے کا آغاز کیا جائے گا ، حکومت نے اس سلسلے میں چین کے ساتھ بات چیت کا آغاز کر دیا ہے تا کہ ان کے مشوروں سے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے پاکستان سے غربت کا خاتمہ کیا جائے ۔ عمران خان نے خطاب میں جلد ہی غربت کے خاتمے کا ایک ایسا منصوبہ متعارف کروانے کا اعلان کیا کہ جیسا منصوبہ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں پیش کیا گیا نیز انہوں نے بے گھر افراد کے لیے ملک بھر میں  تمام بنیادی ، ضروریات سے آراستہ شیلٹر ہوم بنانے  کا بھی اعلان کیا ۔ 
پاکستان اکنامک سروے ، دو ہزار اٹھارہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کل آبادی کا چوبیس فی صد  حصہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہا ہے۔

شیئر

Related stories