چین امن و ترقی کیلئے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ ہے' پاکستان میں تعینات چینی سفیر

2018-11-12 19:24:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی)  پاکستان میں تعینات چینی سفیر یائو جنگ نے کہا ہے کہ چین امن و ترقی کے لئے افغانستان اور پاکستان کے ساتھ  ہے' تمام  ہمسائیوں اور شراکت داروں کے تعاون سے افغان مسئلہ کا حل چاہتے ہیں'۔ سی پیک منصوبہ پاک افغان دوستانہ روابط کے لئے اہم محرک ہوسکتا ہے۔  پیر کو چینی سفیر یائو جنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے لئے خطے میں امن انتہائی اہم ہے۔ دیرپا قیام امن ہی ترقی و خوشحالی کا واحد ذریعہ ہے۔ چین افغانستان میں دیرپا امن و استحکام' ترقی و خوشحالی چاہتا ہے۔  افغانستان میں تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ مسائل کا سیاسی حل نکالیں۔ سی پیک منصوبہ پاک افغان دوستانہ روابط کے لئے اہم محرک ہوسکتا ہے۔  سی پیک اور دیگر منصوبوں میں افغانستان قدرتی شراکت دار ہے۔  تمام  ہمسائیوں اور شراکت داروں کے تعاون سے افغان مسئلہ کا حل چاہتے ہیں۔ چین امن و ترقی کے لئے افغانستان اور پاکستان کے ساتھ  ہے۔

شیئر

Related stories