پاکستان اورچین کا گوادرمنصوبوں پر درآمد تیز کرنے پراتفاق

2018-11-16 19:05:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان اورچین  کے درمیان  گوادرمنصوبوں پر درآمد تیز کرنے پراتفاق ہو گیا ۔یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں گوادرمشترکہ ورکنگ گروپ کی ویڈیوکانفرنس کے ذریعے منصوبہ بندی کے دوران ہوا۔سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی اوراصلاحات ظفرحسن اورچین کے ڈائریکٹرجنرل نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز  سیا چنگ نے مشترکہ طورپراجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے گوادرنیوانٹرنیشنل ایئرپورٹ چین پاکستان فرینڈشپ ہسپتال اور گوادرووکیشنل اینڈٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی سفارش کی تاکہ انہیں اگلے ماہ بیجنگ میں ہونے والی مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیاجاسکے۔فریقین نے منصوبوں کی جلد نشاندہی اور ان پرعملدرآمدیقینی بنانے کے لئے سماجی اوراقتصادی ترقی کے فروغ اورمستقبل میں تعان میں پیشرفت کو حتمی شکل دینے پربھی اتفاق کیا۔سی پیک منصوبے میں پیشرفت پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے ظفرحسن نے کہاکہ حکومت پاکستان گوادر کی ترقی کو بڑی انتہائی اہمیت دے رہی ہے۔

شیئر

Related stories