اقوام متحدہ کے سلا متی کو نسل کی پاکستان میں چینی قونصل خانے پر حملے اور دھشت گرد بم دھماکے کی مذمت

2018-11-25 16:36:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ہفتہ کے روزاقوام متحدہ کے سلا متی کو نسلنےجمعہ کے روزپاکستان کے شہر کراچی میںچینی قونصلِ خانے پر حملے اور خیبر پختونخواہ کے ایک بازار میں دھشت گرد بم دھماکے کی شدید الفا ظ میں مذ مت کی ہے۔ سلامتی کو نسل کے ارکان نے فوری جوابیکاروائی پر پاکستان کی سیکورٹی کے اداروںکیتعریف کی۔سلا متی کو نسل کی جا نب سے جاری کردہ بیان میں پاکستاناورحملوں کانشا نہ بننے والوں کے خاندانوں کے سا تھ گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔اور زخمیوں کی جلد صحت یا بی کی خو اہش کا اظہا ر کیا گیا ہے۔
سلا متی کو نسل کے ارکان نے سفارت خا نوںاورقونصل خانوں کے احا طوں کونا قابل انفساخ ہو نے کے اصول اوراس سلسلے میں میزبان ملک کی زمہ داریوں پر زور دیتے ہو ئےکہا کہ مزکورہ احاطوں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنا یا جا ئے۔ انہوں نےان دھشت گرد حملوںکے ارتکاب کرنے والوں، ان کےسہولت کاروں اور معاونینسےقانوں کے مطابق نمٹنے کی اپیل کی اور کہا کہ اس سلسلے میں دیگر ریا ستین پاکستان کی حکو مت اوراداروں کےسا تھ تعاون کر یں۔ انہوں نے ایکبا ر پھر اعادہ کیا کہ دھشتگردیاپنی تمام شکلوں میں ا ب بھی بین الاقوامی امن اور سلامتی کیلئےسب سے سنگیں مسئلہ ہے اور تمام ملکوں کو اس کے خلاف اقدامات کرنے چاہئیے۔ یاد رہےکہ کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے میں چار افراد جبکہ خیبر پختونخوا کے بازار پر حملے کے نتیجے میں تیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


شیئر

Related stories