چین اور پاکستان کے درمیان چین پاک اقتصادی راہداری کو اعلی معیارات کے مطابق تعمیر پر باہمی اتفاق ہے: چینی وزارت خارجہ
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو گھانگ نے تیرہ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ حالیہ دنوں میں منعقدہ سفارتی مشاورت میں چین اور پاکستان نے مشترکہ طور پر اتفاق کیا ہےکہ چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ سی پیک کی تعمیر کواعلی معیار کےساتھ آگے بڑحایا جائے گا، سی پیک سے متعلقصنعتی تعاون کو مضبوط بنایا جائے گااور سی پیک کو پاکستان کے دوسرے علاقوں تک وسیع کیا جائے گا۔
حالیہ دنوں میں منعقدہ سفارتی مشاورت میں پاکستان کی خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان کے دورے پر گئے ہوئے چین کے نائب وزیر خارجہ کھونگ شیان یوو سے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری پاکستان کاایک قومی ترجیحی پراجیکٹ ہے۔پاکستان سی پیک پر کامیابی کے ساتھ عملدرآمد پر گامزن ہے۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ سی پیک کی تعمیرکےدائر کارمیں اضافہ کیا جائے گا۔
چینی ترجمان لو گھانگ نے مزید کہا کہ مشاورت میں چین اور پاکستان نے دہشت گرد قوتوں کی جانب سے پاکستان میں چینی سفارتی اداروںپر حملے کی سخت الفاظ میں مزمت کی۔فریقین نے اتفاق کیا کہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا اور سی پیک کی تعمیر اور پاکستان میں موجود چینی اداروں اور افراد کی سیکورٹی کا تحفظ کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ فریقین کے درمیان اتفاق رائے ہوا کہ اعلی سطحوں کے میل جول اور مختلف سطحوں کی بات چیت اور مشاورت کو مسلسلبرقرار رکھا جائے گا اور عالمی اور علاقائی امور میں رابطوں کو مضبوط بنایا جائے گا۔ فریقین اقتصادی و تجارتی تعاون کو مسلسل مضبوط بنائیں گے اور چین پاک آزاد تجارتکےمعاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے انعقاد کو فروغ دیں گے۔