چینی وزیرخارجہ وانگ ایی کی افغان صدر اورچیف ایگزیکٹو سے الگ الگ ملاقاتیں
چینی وزیرخارجہ وانگ ایی کی افغان صدر اورچیف ایگزیکٹو سے الگ الگ ملاقاتیں
پندرہ تاریخ کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ ایی نےکابل میں افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین افغانستان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیانکے طے شدہ اتفاق رائے کو عمل میں لا کر فریقین کی حکمت عملی پر مشتملشراکت دار انہ تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کا اہم ساتھی ہے۔جناب وانگ نے کہا کہ چین افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت وسرمایہ کاری کو وسعت دیناچاہتا ہے اور افغانستان کی تعمیر نو اور ترقیکے لیےمدد کرنا چاہتا ہے۔وزیرخارجہ وانگ ایی نےدہشت گردتنطیممشرقی ترکستان اسلامی تحریک کے خلافاقدامات اٹھانے پر افغانستان کیکوششوں کو سراہا۔ جناب وانگ ایی نے کہا کہ چین-افغانستان-پاکستان کے وزرائے خارجہ کی دوسری بات چیت میں اتفاق رائے کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ چین افغانستان کے ساتھ بات چیت کے ثمرات کو عمل میں لانا چاہتا ہے۔
افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کے اندرونی مصالحتی عمل اور معاشی و سماجی ترقی میں چین کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان چین کےساتھ ٹھوس تعاون، تجارتی حجم اور افرادی تربیت کووسعت دینا چاہتا ہے۔ انسداد دہشت گردی کے لئے تینوں ممالک کی دستخط شدہ ،تعاون کیمفاہمتی یادداشت سے خطے میں انسداد دہشت گردی کے تعاون کو آگے بڑھایا جائے گا۔
اسی روز چینی وزیرخارجہ وانگ ایی نے افغان چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر افغان چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ افغانستان چین کی اہم دلچسپی سے وابسطہ امور میں چین کے ساتھ کھڑا رہےگا۔ افغانستان اندرونی سطح پرپرامن عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتا ہے اور پاکستان کے ساتھ مل کر دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔