کابل میں چین- پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد

2018-12-16 16:31:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کابل میں چین- پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد

کابل میں چین- پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد

پندرہ تاریخ کو چین، افغانستان اور پاکستان کے وزراء خارجہکا دوسرا اجلاس افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منعقد ہوا. چینی ریاستی کونسلراور وزیرخارجہ وانگ ایی، افغان وزیر خارجہ صلاح الدینربانی اور پاکستانی وزیر خارجہ شاہمحمودقریشی نے اجلاس میں شرکت کی.شرکا نے چھ نکات پراتفاق رائے حاصل کیا، مذکورہ نکاتمیں افغان مصالحتی عمل، پاک -افغان تعلقات میں مسلسل بہتری، اور "دی بیلٹاینڈ روڈ" کی تعمیر سمیت دیگرامور شامل ہیں.

افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے صحافیوںسےبات کرتے ہوئےکہا کہموجودہ بات چیت میں"سیاسی باہمی اعتماد "، "ترقیاتی تعاون اور بین الروابط"، "سیکورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی کے تعاون" سمیت تین موضوعات پر خاصطور پرمشاورت کی گئی۔چینی وزیر خارجہ وانگ ایی نے کہا کہ افغان مصالحتی عمل کو اہم مواقع میسر ہیں . تینوںفریقینتعاون کو مضبوط بنانے اور طالبان کو جلد از جلد مذاکرات کی میز پرواپس لانےکی کوشش کریں گے. افغانستان کیحکومتنے امن مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی. چین اور پاکستان افغانستان میں قیام امن کے عمل کے سلسلے میں افغان عوام اور حکومت کی رہنما حیثیت کی بھر پور حمایت کرتے رہیں گے۔
اُدھر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ پاکستان نے چین-پاک اقتصادیراہداری سے بہت فائدہ اٹھایا ہے اور امید ہے کہ افغانستانبھی راہداریکی تعمیر کے عمل میں شامل ہوگا۔


شیئر

Related stories