چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات
2018-12-25 17:09:04
چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات
پچیس دسمبر کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نےپاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ بیجنگ میں ملاقات کی. دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تفصیلی بات چیتکرتے ہوئے اتفاق کیا کہ افغان مسئلے کوعسکری طاقت کے بل پر حل نہیں کیا جاسکتا،سیاسی مفاہمت ہی اس کے حل کا واحد راستہ ہے. دونوں فریقین نے تبادلہ خیال اور اسٹریٹیجک تعاون کو برقرار رکھنے نیز چین اور پاکستان چارموسموں کےاسٹریٹیجک تعاون کے تعلقات کو مزید فروغ دیتے ہوئےدونوں ممالک کے مابین تعاون کو بہتر کرنے پر بھی اتفاق کیا.