محنت و جدوجہد چینی کی تیر رفتار ترقی کی بنیاد

2019-01-01 15:38:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے 31 دسمبر 2018 کو چائنا میڈیا گروپ اور انٹرنیٹ کے ذریعے سال 2019 کی آمد کے موقع پر تہنیتی پیغام پیش کیا ۔ انہوں نے اندرون و بیرون ملک مقیم چین کے دوستوں کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔ صدرشی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں سال 2018 کے دورام چین کے مختلف شعبوں میں حاصل کردہ کامیابیوں کا جائزہ لیا اور ہر ایک چینی کے لئے نئے سال میں اپنے خواب کی تکمیل کے لئے اپنی پوری کوشش کرنے کی حوصلہ افزائی کی ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے عالمی امن کے تحفظ اور دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر مشترکہ ترقی کرنے کی خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ اس پیغام سے چینی قوم کی محنت و جدوجہد اور صدر شی جن پھنگ کی جانب سے اپنے عوام کے ساتھ گہری وابستگی کے جذبے کا اظہار کیا گیا ہے ۔
سال 2018 چین میں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے نفاذ کی چالیسویں سالگرہ کا سال تھا ۔ چین نے ان چالیس سالوں کے دوران حیران کن حد تک تیز رفتار ترقی کی۔ جب لوگ چین کی اس ترقی کو دیکھ کر حیران ہوتے ہیں کہ چین نے کیسے چند دہائیوں کے اندر ترقی یافتہ ممالک کے صدیوں کے ترقی کے سفر کے برابر فاصلہ طے کیا ہے تو یہ لفظ ضرور ان لوگوں کے ذہن میں آتا ہے وہ ہے " محنت و جدوجہد " ۔ واقعی محنت و جدوجہد چینی عوام کی اپنی خوشحال زندگی کی جستجو کی بنیاد ہے ۔
گزشتہ چالیس برسوں میں چینی عوام نے اصلاحات ،کھلے پن اور محنت و جدوجہد سے اپنے پاوں پر کھڑے ہوتے ہوئے چین کی تیز رفتار ترقی کی اور آئندہ چالیس اور اس سے زائد برسوں میں چین بدستور محنت و جدوجہد کو برقرار رکھتے ہوئے مزید ترقی کرے گا اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئے بھر پور کوشش کرے گا ۔



شیئر

Related stories