چینی سفیر کی پاکستانی وزیر ساحلی امور سے ملاقات

2019-01-16 15:31:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی سفیر کی پاکستانی وزیر ساحلی امور سے ملاقات

چینی سفیر کی پاکستانی وزیر ساحلی امور سے ملاقات

پندرہ جنوری کو پاکستان میں متعین چینی سفیر جناب یاؤ جنگ نے پاکستان کے وفاقی وزیرساحلی امور سید علی حیدر زیدی سے ملاقات کی۔ فریقین نے چین اور پاکستان کے درمیان سمندر اور بندرگاہوں کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

سید علی حیدر زیدی نے کہا کہ گزشتہ سال نومبر میں ،میں نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چین میں منعقدہ پہلی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کی۔چین کے رہنماوں کی فکر و نظر اور چین کی خوشحالی نے میرے ذہن پر گہرے نقوش چھوڑ دیئے۔پاکستان اور چین چاروں موسم کی حکمت عملی کے شراکت دار ہیں۔پاکستان چین کی ترقی کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے، دو طرفہ ٹھوس تعاون کو وسعت دینا چاہتا، خاص طور پر بندر گاہ کی تعمیر، سمندری نقل و حمل اور پٹرولیم ریفائننگ سمیت اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور گوادربندرگاہ اور اس کے آس پاس بنیادی تنصیبات کی تعمیر کو تیز کرنا چاہتا ہے تاکہ چین پاک اقتصادی راہداری اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید آگے بڑھایا جائے۔

چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ چینی حکومت ہمیشہ کی طرح چین-پاک تعلقات کو ترجیحی حیثیت دیتی ہے۔ساحلی امور تعاون چین-پاک تعاون کا اہم حصہ ہے۔چین پاکستان کے ساتھ ساحلی معیشت،سمندری توانائی کے استعمال، سمندری تحقیقات اور سمندری ماحول کے تحفظ سمیت دیگر شعبوں میں قریبی تعاون برقرار رکھنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو پاکستان کی بندر گاہ کو بنیاد بناتے ہوئے خطے میں مواصلات اور روابط کو فروغ دینے کے طریقہ کار پر غور کرنا چاہیئے اور مشترکہ کامیابی کو عمل میں لانا چاہیئے۔


شیئر

Related stories