بیرونی ممالک کے صحافیوں پر مشتمل وفد سنکیانگ کی منفرد ثقافت سے لطف اندوز ہوا
بیرونی ممالک کے صحافیوں پر مشتمل وفد سنکیانگ کی منفرد ثقافت سے لطف اندوز ہوا
چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام پاکستان ، ترکی ، مصر ، بنگلہ دیش ، افغانستان اور سری لنکا کے صحافیوں پر مشتمل ایک وفد نے گزشتہ روز سنکیانگ ویغورخود اختیار علاقے کے شہر کاشغر کے ضلع سو فو میں سنکیانگ کے روایتی آلاتِ موسیقی کی تیاری کی وجہ سے شہرت یافتہ گاوں کا دورہ کیا۔ گاوں میں مقامی گلوکاروں نے مغربی اور جنوبی ایشیا کے گیتوں سے وفد کا خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر پاکستان سے ایف ایم۹۸ دوستی چینل کے میزبان تصور زمان بابر نے بھی پاک چین دوستی کا نغمہ سنایا ۔
اس گاوں میں آلاتِ موسیقی کی تیاری کی تاریخ ڈیڑھ سو سال پرانی ہے ۔ اس وقت گاوں میں دو سو تہتر گھروں کے پانچ سو سے زائد افراد آلاتِ موسیقی کی تیاری میں مصروف ہیں ۔
بیرونی ممالک کے صحافیوں پر مشتمل وفد سنکیانگ کی منفرد ثقافت سے لطف اندوز ہوا
علاوہ ازیں وفد نے کاشغر کےقدیم شہر کا بھی دورہ کیا جو کہ آٹھ اعشاریہ تین چھ مربع کلومیٹر پرمحیط ہے اور اس کی تاریخ دو ہزار سال سے بھی پرانی ہے ۔ تصور زمان بابر کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں آکر بے حد خوشی ہوئی ہے اور میں نے یہاں دیکھا ہے کہ چین میں دیہات ہوں یا شہر لوگ اپنی ثقافت کے بہت قریب ہیں اور حکومت بھی اس میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ یہاں پر چھپن قومیتیں آباد ہیں او ران تمام کی ثقافت ، رہن سہن ، بو دو باش ، لباس ، کھانے کی اشیا ، فن تعمیر سب ہی کچھ محفوظ ہے خاص طور پر کاشغر میں دیکھا جہاں دو ہزار سال پرانی تاریخ کو بھی زندہ رکھا گیا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں پر ثقافت سے خاص محبت اور لگاو موجود ہے