چین میں انسداد بد عنوانی کی جدوجہد زوروں پر ،سی آر آئی کا تبصرہ

2019-01-18 11:12:22
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سی آر آئی کے تجزیہ نگار نے سترہ تاریخ کو اپنے ایک تبصرے میں کہا ہے کہ انسداد بد عنوانی کے سلسلے میں چین نے حالیہ برسوں کے دوران بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ دو ہزار اٹھارہ کے دوران ملک میں کل چھ لاکھ بیس ہزار افراد کو بد عنوانی کے الزام میں تعزیری کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جن میں وزارتی سطح کے اکیاون اہلکار بھی شامل تھے۔اس کے علاوہ بیرون ملک فرار ہونے والے بد عنوان چینی افسران کو پکڑنے کے لیے گزشتہ چار برسوں سے ' آسمانی جال' کے نام سے جاری مہم میں بھی بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔چینی حکومت کل ایک سو بیس ملکوں اور علاقوں میں فرار ہونے والے پانچ ہزار سے زیادہ بد عنوان سابق سرکاری اہلکاروں کو چین واپس لایا ہے اور ان کیسوں سے متعلق دس ارب یوان سے زیادہ رقوم کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔

تبصرے میں کہا گیا کہ حکومت کی انسداد بد عنوانی کی جدوجہد کو چینی عوام کی طرف سے بہت سراہا گیا ہے اور اس کی حمایت کی گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق نوے فیصد سے زیادہ چینی باشندے انسداد بدعوانی کے سلسلے میں کی گئی پیش رفت سےمطمئن ہیں۔دوسری طرف چین میں بد عنوانی پر قابو پانے کی وجہ سے تجارتی ماحول بھی کافی حد تک بہتر ہو گیا ہے۔عالمی بینک کے کاروباری ماحولیاتی رپورٹ کے مطابق 2018 میں چین کی درجہ بندی 46 ویں نمبر سے بڑھ کر 32 ہو گئی ہے.

چینی حکومت کا منصوبہ ہے کہ 2021 تک چین میں خوشحال معاشرہ قائم کیا جائے ۔ اس مقصد کی تکمیل کے لیے چین کی حکومت آنے والے تین برسوں کے دوران غربت کے خاتمے کے سلسلے میں خا ص طور پر بدعنوانی، نا اہلی اور بیوروکراسی سمیت دیگر مسائل سے نمٹنے کے لئے خصوصی تحریک چلائیگی ۔


شیئر

Related stories