سال 2018 کی چین کی اقتصادی جائزہ رپورٹ کا اجراء

2019-01-21 18:49:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سال 2018 کے دوران چین کی اقتصادی ترقی کے حوالے سے جائزہ رپورٹ کا اجرا ہوا۔ اس میں جاری کئے گئے اعدادو شمار ظاہر کرتے ہیں کہ گذشتہ سال کے لئے طے کئے گئے اہداف کو بخوبی حاصل کر لیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق چین بدستور عالمی اقتصادی اضافے میں ایک انجن کے طور پر کام کر رہا ہے۔
اقتصادی اضافے کیشرح کے لحاظ سے دیکھا جائے ، چھ اعشاریہ چھ فیصد حالیہ برسوں میں چین کی سب سے سست شرح اضافہ ہے۔لیکن یہ شرح اب بھی ایک مناسب دائرے میں ہے۔ چین اس وقت معیشت کو تیز اضافے سے ہائی کوالٹی کی حامل ترقی تک تبدیل کررہا ہے۔یہ شرح ان تبدیلیوں کی ضروریات سے مطابقت رکھتی ہے۔
مثلا چین میں جی ڈی پی کے اضافے کے لیے صارفین کے اخراجاتکی شراکت کی شرح چھہتر اعشاریہ دو فیصد بنتی ہے۔اس سے ظاہر ہوا کہ چینی عوام کے اخراجات میں اضافہ ہورہا ہے، جو اقتصادی اضافے کے لیے ایک اہم قوت بنتا ہے۔ مینوفیکچرنگ خاص طور پر اعلی درجے کی مینوفیکچرنگسے متعلقسرمایہ کاری اورنچی شعبے میںسرمایہ کاری میں اضافے کی رفتار تیز ہورہی ہے۔جو اقتصادی ترقی کے لیے سازگار حمایت کا کردار ادا کررہی ہے۔اہم تجارتی ساتھیوں سے متعلق چین کی برآمدات اور درآمدات میں جامع طور پر اضافہ ہورہا ہے۔ان میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک سے متعلق برآمدات اور درآمدات میں تیرہ اعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہوا۔اس سے ظاہر ہوا کہ چین کی تجارتی ساخت بہتر ہورہی ہے۔یہ صورت حال تجارتی تنازعات کے خطرات سے نمٹنے کے لیے فائدہ مند ہے۔ تمام توانائی کے اخراجات میںماحول دوست توانائی کے اخراجات کے تناسب میں ایک اعشاریہ تین فیصد ی کا اضافہ ہوا ۔جس سے چین کی ماحول دوست ترقی کی منصوبہ بندی کو فروغ دیا جائے گا۔

شیئر

Related stories