پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جینگ نے پاکستان کے وزیر خارجہ قریشی سے ملاقات کی

2019-01-22 14:17:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جینگ نے پاکستان کے وزیر خارجہ قریشی سے ملاقات کی

پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جینگ نے پاکستان کے وزیر خارجہ قریشی سے ملاقات کی

پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جینگ نے اکیس جنوری کو پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی. دونوں اطراف نے چین-پاکستان تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

یاؤ جینگ نے کہا کہ چین ، پاک۔ چین تعلقات کو بہت اہمیت دیتاہے اور پاکستان کو پڑوسی سفارتکاری تعلقات میں سب سے اہم رکھتا ہے . گزشتہ نومبر میں،پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے چین کا کامیاب دورہ کیا، دونوں رہنماؤں نے پاک چین چاروں موسم کے اسٹریٹجک ساتھی کے تعاون و تعلقات اور نئَے دور میں چین پاک ہم نصیب معاشرے کے قیام پر جو اتفاق رائے کیا اس نےاگلے مرحلے میں دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے سمت کی نشاندہی کی .رواں سال میں چین، پاکستان کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط کرنےکے لیے تیار ہے، تاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں بھرپور ترقی کی جائَے ،علاقائی صورتحال پر قریبی رابطے کو برقرار رکھا جائے اور مشترکہ طور پر خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کا تحفظ کیا جا سکے.

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی نیز علاقائی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے چین کی طویل المدتی کوششوں کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے. پاکستان، دونوں ممالک کےرہنماؤں کے مابین طے شدہ اتفاق رائے کو چین کے ساتھ مل کر عمل میں لائے گا ،تاکہ چین- پاک جامع تعاون کے معیار کو بلند کیا جاسکے اور مشترکہ طور پر علاقائی سلامتی، استحکام اور ترقی کو فروغ دیا جا سکے.


شیئر

Related stories