جشن بہار کی آمد پر پاکستانی صدر کی جانب سے چینی عوام کے لیے مبارک باد کا پیغام

2019-02-03 19:42:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے صدر عارف علوی نے حال ہی میں چینی میڈیا کے ذریعے جشن بہار کی آمد پر چینی حکومت اورعوام کو بھر پور مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین تعاون ،خوشحالی اور امن و استحکام کا باعث بنے گا۔ عارف علوی نےپاکستان کی حمایت کے لیے چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے اور چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ترجیحی حیثیت رکھتی ہے. دونوں ممالک کے درمیان دوستی، ہمالیہ سے اونچی اور بے حد بیش قیمت ہے.انہوں نے کہا کہ اصلاحات اور کھلے پن کے نفاذ کے چالیس سال میں چین نےقابل ذکر ترقی اور کامیابیاں حاصل کی ہیں. چین کی کمیونسٹ پارٹی اور ریاستی رہنماؤں کی قیادت میں،لاکھوں چینی لوگوں کو غربت سےچھٹکارا حاصل ہوا ہے ۔ چین نے خلائی ریسرچ سمیت دیگر شعبوں میں زبردست ترقی کی ہے اس کے ساتھ ساتھ چین دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں میں سے ایک بن گیا ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے کامیاب تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتا ہے.

عارف علوی نےمزید کہا کہ " دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹو " بہت اہم حکمت عملی ہے۔ چین-پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کے مختلف علاقوں کو آپس میں منسلک کرنے والی "ہائی وے" ہے. امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون ،پاکستان میں اقتصادی خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ علاقائی امن اور استحکام کے لیے مزید مددگار ہو گا . پاک-چین تعلقات کا مستقبل روشن ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی عوام کی دوستی ہے جو کہ حکومتوں کی تبدیلی کے ساتھ تبدیل نہیں ہوگی. انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ دونوں ممالک کی دوستی مزید مضبوط ہوگی اور دو نوں ممالک کے عوام کی مشترکہ خوشحالی کو جلد ہی عملی جامہ پہنایا جائےگا۔


شیئر

Related stories