گوادر میں جشن بہار کی تقریبات
گوادر میں جشن بہار کی تقریبات
گوادر میں جشن بہار کی تقریبات
گوادر میں جشن بہار کی تقریبات
گوادر میں جشن بہار کی تقریبات
گوادر میں جشن بہار کے دوران چینی سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ۔ اس دوران گوادر بندرگاہ پر تعمیراتی سرگرمیوں میں مشغول چینی کارکنوں نے اپنے اس روایتی تہوار کو منانے کے لیے بھرپور انتظامات کیے۔
چھ فروری کو گوادر بندرگاہ کی تعمیر میں شامل چینی صنعتی اداروں کے کارکنوں اور گوادر پورٹ اتھارٹی اور پاک بحریہ کے اہلکاروں نے درخت لگانے کی ایک سرگرمی میں شرکت کی۔اس سرگرمی کا اہتمام کرنے والے چینی نوجوان چانگ ہنگ نے بتایا کہ درخت لگانے سے ان کی اس نیک خواہش کا اظہار ہوتا ہے کہ گوادر ایک سرسبز و شاداب علاقہ بن جائے۔
چین کے روایتی تہوار جشن بہار کے دوران گوادر فری زون میں مختلف سلسلہ وار سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ۔ ان سرگرمیوں میں چینی شہریوں سمیت مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت اور ایک دوسرے میں خوشیاں بانٹیں۔
گوادر فری زون کے پہلے مرحلے کی تعمیر اکتیس دسمبر دو ہزار سترہ میں مکمل ہو چکی ہے۔اس وقت آٹھ سرکاری یا مالیاتی ادارے آزاد زون میں باقاعدہ اپنے کام کا آغاز کرچکے ہیں اور مزید تیرہ صنعتی اداروں کو اس علاقے میں کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔