چین بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے پسندیدہ ملک ۔سی آر آئی تبصرہ

2019-02-12 17:14:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت تجارت نےبارہ تاریخ کو بتایا کہ 2018کےدورانچین میں نئے قائم ہونے والےغیرملکی صنعتی و کاروباری اداروںکیتعداددو ہزار سترہ کے مقابلے میں انہتر اعشاریہ آٹھ فیصد زیادہ رہی.سی آر آئی کے تجزیہ نگارنے خیال ظاہرکیا کہ ایک ایسےوقت میں جبپوری دنیا میں سرمایہ کاری میں سرد مہری دیکھنے میں آرہی ہے ، چین کے اندر سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے جو چینی مارکیٹ کی قوت اور کشش کا مظہر ہے۔
تبصرے میں مزیدکہا گیا ہےکہ چینمیں کی جانے والیغیرملکی سرمایہ کاریکا معیار بھی بہتر ہوگیاہے۔ دوسری طرف ملک کے وسطی اور مغربی علاقوں میں زیادہ سرمایہ کاریدیکھنے میں آئی ہےاور ترقی یافتہ ملکوں کی جانب سے سرمایہ کاری میں خوب اضافہ ہوا ہے۔ایسے وقت میں جب عالمی سرمایہ کاری کے ماحول میں تحفظ پسندی اوریکطرفہ پسندی کا رجحانہے، چین کے اندر غیر ملکی سرمایہ کاری کی چین میں مسلسل اضافے کی وجہ یہ ہے کہ چین ایک بڑی مارکیٹ ہےاور چینی حکومت کاروباری ماحول کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے بھر پور کوششیں کررہی ہے۔
تبصرے میں کہا گیا کہ اس وقت پوری دنیا میں چین جیسی مارکیٹ تلاش کرنا مشکل ہےجسکے اندراتنیبڑی گنجائش ہو۔ اور جہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کےلیے تمام عمدہ "ہارڈ ویئر" اور "سافٹ ویئر" میسر ہوں. چینی حکومت تجارتی و کاروباری ماحول کی بہتری کے لیےاپنی بھر پور کوششیں جاری رکھے گی تاکہ چین آنے والے غیر ملکی سرمایہ کار وں کو زیادہ فائدہ اورمنافع حاصل ہو جائے۔

شیئر

Related stories