پاکستان میں چین کےسفیر یاؤ جنگ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

2019-02-15 16:26:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چودہ تاریخ کو پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ چین-پاکستان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا.

جناب یاؤ جنگ نے چینی صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی جانب سے عمران خان کو سلام پہنچایا .یاو جنگ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں، پاکستان کی حکومت معیشت کو فروغ دینے، کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے پرعزم اور کوشان ہے. چین پاکستان کی حکومت کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان کے ساتھ باہمی حمایت اور مشترکہ ترقی کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال نومبر میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران طے پانے والے نتائج کو عملی جامہ پہنانے کیلئےچین پاکستان کے ساتھ کام کر رہا ہے۔چین-پاکستان اقتصادی کوریڈور کی تعمیر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے. چین صنعتی پارکوں، سماجی اور عوامی فلاح و بہبود سمیت متعدد شعبوں میں پاکستان کے ساتھ زیادہ قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان-چین تعلقات وقت کی آزمائشوں پر پورے اترے ہیں . پاکستان ہر مشکل گھڑی میں چین کی جانب سے حمایت و امداد پر چین کاشکر گزار ہے . پاکستان چین کا قابل اعتماد دوست اور شراکت دار ہے اور چین کے مفادات سے وابستہ معاملات پر مضبوطی سے چین کی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستان چین-پاک اقتصادی کوریڈور کی تعمیر کو تیز کریگا. عمران خان نے کہا کہ پاکستانی حکومت اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے لئے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے.


شیئر

Related stories