سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو دیکھ کر چین خوش ہے

2019-02-19 21:49:09
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے انیس فروری کو بیجنگ میں ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعاون پر خوشی محسوس کرتا ہے ۔ چین چاہتا ہے کہ چین اور پاکستان اتفاق رائےسے تیسرے فریق کے ساتھ تعاون کریں ۔

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ بیس ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے ۔ اس کے علاوہ سعودی عرب گوادر کی بندرگاہ پر تیل کو صاف کرنے والا کارخانہ اور پیٹرو کیمیکل پلانٹ بھی قائم کرے گا ۔


شیئر

Related stories