برطانیہ، چینی کرنسی آر ایم بی کا اہم ترین کاروباری مرکز بن گیا ہے : سی آر آئی کا تبصرہ

2019-02-20 16:07:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

فنانشل ٹائمز کی ویب سائٹ کے مطابق پچھلے سال کے اختتام تک لندن شہر میں آر ایم بی کی کاروباری مالیت یورو کی نسبت زیادہ رہی جبکہ انگلینڈ کے مرکزی بینک کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پچھلے سال اکتوبر میں آر ایم بی کا یومیہ کاروباری حجم تہتر ارب امریکی ڈالر تک گیا۔ان اعداد و شمار کے ذریعے عالمی سطح پر چینی کرنسی کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کے طور پر برطانیہ کی نئی حیثیت پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ دو ہزار بارہ میں لندن نے بیرون چین ، دیگر ممالک میں آر ایم بی کے کاروباری مرکز کے قیام کی منصوبہ بندی کی تھی اور پچھلے سال دسمبر میں چین سے باہر دوسرے ممالک میں چھتیس فیصد سے زائد تجارت برطانیہ میں ہوئی جس کے نتیجے میں برطانیہ کو بھرپور منافع بھی حاصل ہوا۔گزشتہ سال آر ایم بی کی عالمگیریت کا رجحان بڑھتا رہا ۔ چین کے مرکزی بینک کے ڈیٹا کے مطابق دو ہزار اٹھارہ میں بین الاقوامی تجارت میں آر ایم بی کا حجم 5.11 ٹریلین یوآن تک جا پہنچا جبکہ آر ایم بی کی براہ راست سرمایہ کاری کی مالیت 2.66 ٹریلین یوآن بنی ۔

مالیاتی منڈی کو کھولنا اور آر ایم بی کی عالمگیریت کی رفتار کو تیز بنانا چین کی اصلاحات اور کھلی پالیسی کے نئے دور میں اختیار کیے جانے والے اہم اقدام ہیں ۔


شیئر

Related stories