چین کی مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ، سالِ رواں کی پہلی دستاویز میں زراعت کی ترقی پر زور : سی آر آِئی کا تبصرہ

2019-02-21 17:22:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور مرکزی حکومت نے انیس فروری کو سال ِرواں کی پہلی دستاویز جاری کی جس میں زراعت اور دیہات کی ترقی پر زور دیا گیا ۔گزشتہ سولہ سال سے مسلسل، سال کی پہلی دستاویز، زراعت ، دیہات اور کسانوں کے امور سے متعلق ہوتی ہے ۔ اس وقت چین کی معیشت ترقی کرتے ہوئے معیار کی اعلی بلندیوں کی طرف بڑھ رہی ہے اور عوام خوشگوار زندگی کے خواہاں ہیں۔ اس نئی صورتحال کے تناظر میں رواں سال کی اس پہلی دستاویز میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اصلاحات اور کھلے پن کے عناصر کو زیادہ دکھایا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی مرکزی حکومت زراعت ، دیہات اور کسانوں کے امور کو بڑی اہمیت دیتی ہے اور اس شعبے میں موجود مسائل کے حل کا عزم بھی رکھتی ہے ۔

چین کے لئے ایک بنیادی اور سب سے اہم معاملہ اناج کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ چین میں قابل کاشت زمین کا رقبہ دنیا میں دس فیصد ہے تاہم دنیا کی بیس فیصد آبادی کو اناج فراہم کیا جا رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس وقت چینی لوگوں کی بہترین معیار کی زرعی پیداوار کی مانگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ چین کے شعبہ زراعت میں جو اہم تضاد موجود ہے ، وہ یہ ہے کہ طلب و رسد میں توازن نہیں ہے ۔ چینی لوگوں کی خوراک کی ضروریات میں روز افزوں اضافے کے پیش نظر رواں سال کی اس پہلی دستاویز میں بھی کہا گیا ہے کہ اندرون ملک ضروری زرعی پیداوار کی کمی کو پورا کرنے کے لیے درآمدات کو فروغ دیا جائے گا ۔


شیئر

Related stories