چین کو امید ہے کہ پاکستان اور بھارت خطے کے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوشش کریں گے : چینی وزارت خارجہ

2019-02-22 17:37:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے بائیس تاریخ کو ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ متعلقہ فریقین کو بھارت کے زیر کنٹرول کشمیر میں حملے کے واقعے پر حقیقت پسندانہ اور معقول تحقیقات کرنی چاہئیں تاکہ واقعے کی سچائی سامنے لائی جا سکے ۔

اطلاع کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اکیس فروری کو اس واقعے سے متعلق اطلاعاتی بات چیت میں اس بات کا ذکر کیا کہ جیش محمد نامی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم جیش محمد نے اس بات کی تردید کی ہے۔ اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں گنگ شوانگ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے جاری اطلاعاتی بات چیت کے مواد میں کسی تنظیم کا ذکر کیا گیا ہے ،یہ صرف ایک معمولی بیان ہے جوکہ کسی فیصلے کے مترادف نہیں ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے دیکھا ہے کہ پاکستانی حکومت بھارت کے ساتھ تحقیقات کے معاملے میں تعاون کرنے اور بھارت کے ساتھ بات چیت کے ذریعے باہمی اختلافات سے نمٹنے کو تیار ہے ۔ چین کو امید ہے کہ بھارت اور پاکستان صبرو تحمل سے کام لیتے ہوئے بات چیت کریں گے اور علاقائی امن و استحکام کا مشترکہ طور پر تحفظ کریں گے ۔


شیئر

Related stories