چینی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک بات چیت

2019-02-26 09:53:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پچیس فروری کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ یی نے پاکستانی وزیر خارجہشاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلیفونک بات چیت کی . 
پاکستانی وزیر خارجہ نےبھارت کے زیرکنٹرول کشمیر میں حالیہ خودکش حملوں کے بارے میں پاکستانی موقف اور پاکستان کی طرف سے متعلقہ اقداماتکے بارے میں آگاہکرتے ہوئےکہا کہ پاکستان اسواقعے کیسچائی کو تلاش کرنے کےلیے بھارت کے ساتھ بات چیت اور تعاون کرنے کو تیار ہے. انسدادِ دہشت گردی سمیتعلاقائی سلامتی کے تحفظ پر پاکستان کا موقف تبدیل نہیں ہوا،پاکستانتمام ممالک کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے.
وانگ یی نے کہا کہ چیناس بات کی حمایت کرتا ہے کہ پاکستان اور بھارت جلد از جلد مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کوحل کریں، انسداد دہشت گردی کے سلسلے میںتعاون کو فروغدیا جائے اور مشترکہ طور پر جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کی حفاظت کی جائےتاکہموجودہ کشیدگیمیں اضافہ نہ ہو ۔


شیئر

Related stories