چین کو امید ہے کہ بھارت اور پاکستان صبروتحمل سے کام لیتے ہوئے بات چیت کا آغاز کریں گے،چینی وزارت خارجہ

2019-02-28 19:04:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کو امید ہے کہ بھارت اور پاکستان صبروتحمل سے کام لیتے ہوئے بات چیت کا آغاز کریں گے،چینی وزارت خارجہ

چین کو امید ہے کہ بھارت اور پاکستان صبروتحمل سے کام لیتے ہوئے بات چیت کا آغاز کریں گے،چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے اٹھائیس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین کو فی الحال بھارت-پاکستان کی کشیدگی پر تشویش ہے۔ چین بھارت اور پاکستان پر زور دیتا ہے کہ وہ صبروتحمل سے کام لیتے ہوئے جلد از جلد بات چیت کا سلسلہ شروع کریں تاکہ موجود کشیدگی پر موثر طریقے سے قابو پایا جاسکےاور علاقائی امن و امان کا مشترکہ تحفظ کیا جاسکے۔

لو کھانگ نے اٹھائیس تاریخ کی رسمی کانفرنس میں کہا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ مختلف ممالک کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا ٹھوس احترام کیا جانا چاہیئے ۔

لو کھانگ نے کہا کہ گذشتہ دنوں سے چین اس حوالے سے دونوں فریقین کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور پرامن مذاکرات کے فروغ کے لیے کام کررہاہے۔چین نے یہ بھی دیکھا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے موجودہ صورتحال کو بگڑنے سے بچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔چین اس سلسلے میں اپنا تعمیری نوعیت کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

شیئر

Related stories