پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ کی سابق صدر پاکستان سے ملاقات

2019-03-01 15:57:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ کی سابق صدر پاکستان سے ملاقات

پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ کی سابق صدر پاکستان سے ملاقات

اٹھائیس تاریخ کو پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤ جنگ نے اسلام آباد میں پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ سابق صدر پاکستان کی دعوت پر ہونے والی اس ملاقات میں چین پاک دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ چاہے پاکستان کی سیاسی صورتحال میں کوئی بھی تبدیلی آ جائے چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہمیشہ سے پاکستان کی سفارتی پالیسی کی بنیاد ہیں۔ چین پاکستان تعلقات کے حوالے سے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کا مکمل اتفاق رائے ہے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین کا مزید کہنا تھا کہ ان کی جماعت چینی کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ مل کر پاک -چین تعلقات کی مسلسل صحت مندانہ ترقی کو آگے بڑھانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔

چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ چین پیپلز پارٹی کے ساتھ تبادلے کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور ایک دوسرے کے تجربات سیکھنا چاہتا ہے تاکہ دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دیا جائے۔

پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ کی سابق صدر پاکستان سے ملاقات

پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ کی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات

اسی روز چینی سفیر یاؤ جنگ نے پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے بھی بات چیت کی۔


شیئر

Related stories