چین کی تیرہویں عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا دوسرا اجلاس تین مارچ کو بیجنگ میں منعقد ہوگا

2019-03-01 16:05:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس یعنی سی پی پی سی سی کی تیرہویں مجلس قائمہ کا پانچواں اجلاس اٹھائیس فروری کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل رکن اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمین وانگ یانگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ سی پی پی سی سی کی تیرہویں قومی کمیٹی کا دوسرا اجلاس تین مارچ دو ہزار انیس کو بیجنگ میں منعقد ہوگا۔اجلاس کے ایجنڈے کے لیےجو تجاویز پیش کی گئی ہیں وہ یہ ہیں کہ سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کی مستقل کمیٹی کی ورکنگ رپورٹ اور تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد مندوبین کی جانب سے پیش کردہ تجاویز سے متعلق رپورٹ پر نظرثانی کی جائے گی ، سی پی پی سی سی کے مندوبین تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں شرکت کریں گے اور حکومت کی ورکنگ رپورٹ کا جائزہ لے کر اس پر بحث کریں گے ۔ علاوہ ازیں وہ غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق قانون کے مسودے پر بھی بحث کریں گے۔



شیئر

Related stories