چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاس سے قبل پہلی پریس کانفرنس
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاس سےقبل پہلی پریس کانفرنس دو تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔اجلاس کے ترجمان کو وے منگ نے دی بیلٹ انڈ روڈ کی تعمیر سےمتعلق نامہ نگار کےسوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دی بیلٹ انڈ روڈانیشیٹیو کو عالمی برادری خاص کر دی بلیٹ انڈ روڈ سے وابسطہ ملکوں کیطرفسےبھر پورخراج تحسین اور حمایتملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ "دی بیلٹ انڈ روڈ"سے وابسطہ کچھ ترقی پذیر ممالک کے قرض کے مسائل بہت پیچیدہ ہیں، اور ان میں سے بہت سےمسائل تاریخ سے جڑے ہوئے ہیں. چین کی سرمایہ کاری کا ان ملکوں کے قرضوں میں تناسب بہت کم ہے، اور چین کی طرف سے بیشتر سرمایہ کاری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے وابسطہ ہےجو ان ممالک کیلئے ترقی اور امید لا رہی ہے. اس لیے دی بیلٹ انڈ روڈ کے منصوبے کو قرضوںکا جال قرار دینے کا نظریہ بے بنیاد ہے۔
اقتصادی ترقی کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ نجی معیشت چین کی مارکیٹ پر مبنی معیشت کا اہم حصہ ہے۔جو اقتصادی اضافے کو مستحکم رکھنے ،روزگار میں اضافہ کرنے اور عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے لحاظ سے اہم کردار ادا کررہی ہے۔چین کی اقتصادی ترقی کی بھر پور کامیابی میں نجی معیشت کے اہم کردار کو الگ نہیں کیا جاسکتا۔