چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس کیلئے تیاریاں مکمل

2019-03-03 16:05:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دو تاریخ کو چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس کے نیوز سینٹرکے اطلاع کے مطابقموجود اجلاس میں شرکت کرنے والےتمام نمائندے بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔اجلاس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ اس موقع پر منعقد ہونے والےاجلاسوں ، کانفرنسوں ،قرارداد وں اور بریفنگز کے انتظامات اور ان کیلئےجگہوں کے تعین سمیت دیگرتیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اجلاس کے دوران منگولیائی ، تبتی ، ویغور ، قازق ، کوریائی ، ای اور زوانگ سمیت سات قومیتوں کیزبانوں میں اجلاس سے متعلقہ دستاویزات کا ترجمہ کیا جائے گا۔اور اجلاس کے موقع پر بھی فی البدیہہ ترجمہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اجلاس کے دوران انگریزی ،فرانسیسی،ہسپانوی ،روسی، جاپانی ،جرمن اور عربی سمیت دیگر غیر ملکی زبانوں میں اجلاس سے متعلق دستاویزات کا ترجمہ کیا جائے گا۔
چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرےاجلاس کاپانچ تاریخ کو بیجنگ میں افتتاح ہوگا۔

شیئر

Related stories