بیجنگ میں سی پی پی سی سی کے سالانہ اجلاس کے حوالے سے پہلی پریس کانفرنس

2019-03-03 17:17:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس سی پی پی سی سی کے سالانہ اجلاس سے قبل پہلی پریس کانفرنس دو تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔اجلاس کے ترجمان کو وے منگ نے بتایا کہ سی پی پی سی سی کے مندوبین نے ملک و قوم کی ترقی اور معاشی و اقتصادی تعمیر کے سلسلے میں حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کیا، اور اس سلسلے میں عمدہ تجاویز اور آراءپیش کیں ۔

ترجمان نے بتایا کہ سی پی پی سی سینے آنلائن پلیٹ فارم بنایاہےجس پرمندوبین ملک و قوم کے امور پر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں اور اپنیآراء اور تجاویز کو آن لائن پیش کر سکتے ہیں۔اس طریقے سےتجاویز پیش کرنے اور انپر عملدرآمد کیلئےزیادہ تیز اور موئثر نظام قائم کر لیا گیاہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہسال کے دورانچین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس نے غربت کے خاتمے، آلودگی کے روک تھام ، نجی معیشت اور طبی اصلاحات سمیت اہمامور پر توجہ دیتے ہوئے مثبت تجاویز پیش کی ۔
مثلاً غربت کے خاتمے کےلیے چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس نے مستقل مندوبین کے لیے خصوصی موضوعات پر اجلاس کا اہتمام کیا۔ اجلاس سے قبل دو ماہ کےدورانمختلف مندوبین نے چھ صوبوں کے اندر واقع چونتیس پسماندہ قصبوں میں تحقیق کی۔رواں سال بھی چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس مختلف طریقے اپناتے ہوئے غربت کے خاتمے کے لیےتسلسل کے ساتھخدمات انجامدے گی۔
نجی معیشت کی ترقی کےحوالے سے ترجمان نےبتایا کہ چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس نے خصوصی موضوعات پر مشاورتی کانفرنس کا اہتمام کیا، انٹرنیٹ پر سیاسی مشاورت کا انتظام کیا اور کئی موضوعات پر تحقیق کے بعد حا صل ہونے والے نتائج پر عملدرآمد کیا گیاہے۔ جن سے قابل اطلاق تجاویز اورآراءسامنے آئی ہیں۔


شیئر

Related stories